حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان رقم بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی(پی این آئی) حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے رقوم پاکستان بھجوانے پر کئی طرح کی رعایتوں کا اعلان کر دیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل طریقے سے پاکستان میں مقیم اپنے خاندان والوں کور قوم بھجوائیں گے انہیں سستے

فضائی ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے اور پروازوں پر اضافی سامان لیجانے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے یہ اعلان لوگوں کی ڈیجیٹل طریقے سے رقم بھجوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکسانیز سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ ”ہم یکسر نئی مراعات پاکستانیوں کو دینے جا رہے ہیں جن کا آغاز آئندہ دو ماہ میں ہو جائے گا۔ ہم نے نجی بینکوں کو کو ڈیجیٹائزیشن پر کام کرنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے انہیں 65ہدایات جاری کی ہیں، جن کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان رقوم کی ترسیل کو آسان تر بنایا جائے گا۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو مراعات دینے جا رہے ہیں یہ پوائنٹس سسٹم پر ہو گی۔ ان کی ڈیجیٹل طریقے سے بھیجی گئی رقوم کو دیکھتے ہوئے طے کیا جائے گا کہ کسے فضائی ٹکٹس پر رعایت دینی ہے، کسے اضافی سامان کی اجازت دینی اور کسے ہوٹلوں میں رہائش کی سہولت ملنی ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close