اب افغان شہریوں کو پاکستان میں سفر کیلئے کن شرائط پر پورا اترنا ہو گا؟ پاکستان نے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) افغان شہریوں کے پاکستان کے سفرکیلئے نئی ویزا پالیسی جلد متعارف کرائی جائیگی۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان نے تصدیق کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے افغان دوستوں نے پاکستان کے معمول کے سفر کی بحالی کا پوچھا ہے۔ایمبیسڈر صادق خان کے

مطابق کورونا ایس او پیز کے باعث موجودہ سفری مسائل ہر جلد نظر ثانی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ نظر ثانی کورونا صورتحال میں بہتری کے باعث کی جائیگی،اس دوران پاکستان کے سفر میں سہولت کے لیے ایک نئی ویزا پالیسی مرتب کی جا رہی ہے،اس نئی ویزا پالیسی کی تیاری تیز رفتاری سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں