ملک سے باہر موجود غیر ملکی کارکنان کے اقاموں میں کتنے ماہ کی توسیع کر دی گئی؟ سعودی حکومت نے خوشخبری سنا دی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے ملک سے باہر موجود غیر ملکی کارکنان کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کردی۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں کی گئی ہے جو ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر اپنے ملکوں میں گئے ہوئے ہیں۔ اقاموں میں توسیع 3 ماہ کیلئے مفت

کی گئی ہے۔ یہ سہولت ان غیر ملکی کارکنوں کو دی گئی ہے جن کے اقامے ختم ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ویزوں اور اقاموں میں توسیع کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ پاسپورٹ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close