حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عید کے بعد حکومت کو گھر بھیجنے کااعلان

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کو متحد کرنے پر اتفاق ہوگیا، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت سے جان چھڑوانا وقت کی اولین ترجیح ہے،عیدکے بعد حکومت کو گھربھیجنے کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحا ل ، اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا، بدترین حکومت کی کارکردگی کی مثال ہے، دوسالوں میں مہنگائی آسمانوں پر جاچکی، ڈالر 170روپے پر چلا گیا، چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ہماری پیداری اہداف میں بری طرح ناکام ہوئے، گندم بحرا ن ہوا، گندم ایکسپورٹ کرنا پڑی، اس طرح کی بدترین گورننس پہلے کبھی نہیں دیکھی۔دکانوں والا آٹے کھانے کے قابل نہیں۔لوگ چکی کا مہنگا آٹا لینے پر مجبور ہیں۔ آج اس حوالے سے مولانا فضل الرحما ن کی گفتگو ہوئی۔ہم طے کیا کہ متحدہ اپوزیشن کو اس بارے میں کیا لائحہ عمل کرنا چاہیے ہم نے رہبرکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، اس میں ساری جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، رہبرکمیٹی کے نکات پر عید کے بعد اے پی سی بلائیں گے، جس میں حکومت کیخلاف تحریک بارے غور کیا جائے گا۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت سے جان چھڑوانا وقت کی اولین ترجیح ہے۔جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف کو صحتمند دیکھ کرخوشی ہوئی ، ہم نے ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی ہے، میں اپنی گفتگو میں دوحصوں میں تقسیم کرتا ہوں، ہمارا متفقہ مئوقف ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے، یہ نااہل اور ناکام حکومت ہے۔ہم سمجھتے ہیں تعطل کا وقت آیا، کورونا کی وجہ سے ملکی سیاست میں کچھ جمود اور خاموشی آئی لیکن اب ہم نے اس خاموشی کو توڑنا ہے۔ دوسیر جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، بلاول بھٹو ن لیگی رہنماؤں اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں