خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کورونا وائرس کے بعد عید الاضحی کے موقع پر ایک اور خطرناک وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) عید الاضحیٰ کے موقع پر خطرناک کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، حکام محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ عید کے لیے جانور خریدتے وقت خاص خیال رکھا جائے کہ اس پر خون چوسنے والے کیڑے موجود نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا

ہے کہ عید الاضحیٰ پر کرونا وائرس کیساتھ کانگو وائرس پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔اس حوالے سے عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ عید کے لیے جانور خریدتے وقت خاص خیال رکھا جائے کہ اس پر خون چوسنے والے کیڑے موجود نہ ہوں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تا کہ کیڑوں کی موجودگی کا اندازہ ہو سکے۔ جانوروں کی خریداری کے دوران کسی بھی شخص سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں اور مکمل آستین والا لباس پہنیں۔بچوں کو جانوروں سے دور رکھیں اور بار بار اپنے کپڑوں پر کیڑوں کی موجودگی کا معائنہ کریں ۔ اس تمام صورتحال میں پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں خریداروں کی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب محکمہ صحت نے مویشی منڈیوں میں سمارٹ سیمپلنگ کرنے کی اجازت طلب کی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں پنجاب بھر کی مویشیوں منڈیوں میں خریداریوں کے ٹیسٹ کریں گی اور مجموعی طور پر 4ہزار سے زائد سیمپل لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے پیر اور منگل کی درمیانی رات سے پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جوآئندہ بدھ تک جاری رہے گا- بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مقصدیہ ہے کہ ہم کرونا کو شکست دینے کہ قریب ہیں اور لاپرواہی سے دوبارہ کیسز کی تعداد کہیں بڑھ نہ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close