ن لیگ دورِ حکومت میں بجلی سستی اور پی ٹی آئی حکومت میں مہنگی کیوں ہے؟وفاقی وزیر توانائی نے کچھ اور ہی کہانی سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018 کے باعث اپنے دورِ حکومت میں ڈیڑھ سال تک بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے جس کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑا ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے پتا چلا 3 روپے سے زیادہ

ٹیرف بڑھانا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے الیکشن دیکھ کر زیادہ نقصان والے فیڈرز پر بجلی دینے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے بجلی چوری روک تھام اور ترسیل پر کام نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال سردی میں ایک سیکنڈ بھی لائن ٹرپ نہیں ہوئی، اس وقت ہم 25 ہزار میگاوٹ بجلی ترسیل کر سکتے ہیں۔عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے کوئی مہنگا معاہدہ نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگی بجلی کے لیے ایل این جی امپورٹ کر کے لگا دی، ن لیگ نے غلط معاہدے کیے، یہ جو کر گئے بھگت ہم رہے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا زور متبادل توانائی اور ڈیمز پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں