یہ آخری لاک ڈائون ہو گا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریشان حال عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا، بہتر پوزیشن میں ہوئے تو سب کچھ کھول دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ، لوگوں کی جانب سے احتیاطی

تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں، مارکیٹوں میں رش دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ذریعے سختی کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی، امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں میں اچھی خبر ملے گی، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا اور سب کچھ کھول دیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منگل کو رات 12 بجے سے 5 اگست تک کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close