لاہور (پی ین آئی)ن لیگی رہنما برجیس طاہر کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کر دیا، عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویژن بنچ نے لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے مزید کارروائی8 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے
درخواست گزار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر د ی ۔نیب کے وکیل نے رپورٹ اور کمنٹس کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی .فاضل عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں نیب نےدرخواستگزار کے خلاف ابھی تک مواد تلاش نہیں کر سکا .نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہم درخواستگزار کو گرفتار نہیں کر رہے .جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے سابق وفاقی وزیر اور لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے .نیب نے جولائی 2019 میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے. نیب ایسے کیس میں طلب کر رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا ۔نیب نے درج شکایت کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، 6 دفعہ ایم این اے منتخب ہو چکا ہوں، متعدد بار وفاقی وزیر رہا ،صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ،عدالت سےا ستدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں