عمران خان کی حکمت عملی پوری دنیا پر چھا گئی ، پاکستان کورونا وائرس سے موثر انداز میں نمٹنے والا دنیا کا چوتھا بہترین ملک بن گیا

فیصل آباد (پی این آئی) پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپیریل کالج لندن نے پاکستان کو بیک وقت کورونا کی عالمی وبا کے تدارک اور معیشت کو رواں رکھنے کی شاندار پالیسی کی بنا پر کورونا سے مئوثر انداز میں نمٹنے والادنیا کا چوتھا بہترین ملک قرار

دیدیاہے جبکہ وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی حکمت عملی کی نہ صرف پوری دنیا معترف بلکہ بتدریج اس پالیسی کو بہترین حل جانتے ہوئے اپنا بھی رہی ہے۔پیر کے روز پرتاب نگرفیصل ۱ٓباد میں 2 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل ترین حالات، معاشی بحران، کورونا وائرس کی عالمی وبا،اقتصادی پریشانیوں و دیگر اندرونی و بیرونی مسائل کے باوجود حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پریہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم تمام مافیاز کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اصل منزل کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عالمی سطح پر اس کا پرچم سر بلند کرنے کیلئے ہم اپنا تن من دھن وار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کا ستیا ناس کر نے والے کرپٹ عناصر اور مافیاز سے نمٹنے کیلئے اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح پہلے بھی کھڑی تھی اب بھی کھڑی ہے اور ۱ٓئندہ بھی کھڑی رہے گی جس کے باعث انشاء اللہ جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرانے کے دعوے کرنے والوں کی تمامتر ناکام کوششوں کے باوجود آج عوام کی جیت ،کپتان کی جیت اور سٹیٹس کو کی ہارسمیت اللہ کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سفر بہت مشکل لیکن ہمارے ارادے پہلے سے بھی پختہ اورغیرمتزلزل ہیں نیزاللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ کپتان کو ہمت صحت اور لمبی زندگی دے تا کہ وہ پاکستان میں غریب کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں۔اس موقع پرانہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر گھرمیں پہنچانے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیںاور اب انشاء اللہ صاف پانی کی سہولت ہر علاقے میں میسر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ میںترقیاتی کام جاری ہیںجبکہ عوامی چوک اور مین روڈ برکت پورہ کی سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد روڈ کی صفائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close