اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، قطر نے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ دگنا کر دیا، قطری سفیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے پیش نظر قطر پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری
سنائی ہے۔ قطری سفیر نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ دگنا کر دیا ہے۔قطری سفیر کا کہنا ہے کہ یہ قطر کی حکومت نے یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو دیکھتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ویژن کو دیکھتے ہوئے ہی قطر پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ قطر پاکستان میں گوادر پورٹ، آئل ریفائنری، ائیرپورٹس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔پاکستان میں تعینات قطری سفیر شیخ سعود الرحمان نے یہ تمام باتیں وفاقی وزیر اعظم خان سواتی سے پیر کے روز ہوئی ملاقات کے دوران کیں۔جبکہ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بے روزگار پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کرونا وائرس بحران کے بعد اماراتی حکومت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستانیوں کو ترجیح دے گی، جبکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں