نوجوان تیاری کر لیں، ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، چئیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) شنگھائی الیکٹرک کے تھر بلاک میں مائینگ اور پاورپلانٹ کا 20 فیصد تک کام مکمل ہوگیا، ملازمت کے خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، 1300میگاواٹ کے منصوبے پر وباء کے باوجود کام جاری رکھا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے

مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک ایک پر تیزی سے کام جاری ہے۔شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک ایک پر کورونا صورتحال کے باوجود مائننگ اور 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر بلاک میں مائننگ کا عمل 20 فیصد جبکہ پاور پلانٹ پر 15 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس لیے اب ملازمت کے خواہشمند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔مزید برآں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنر ل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے،ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی، گوادر میں ایک بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ ایک متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی۔اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ انہوںنے کہاکہ شاہراہیں موثر رابطوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں،ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے گوادر بندرگاہ اور کوسٹ لائن بارے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ گوادر میں ایک بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ ایک متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں