فی الحال سیاحت یا گھومنے پھرنے کا کوئی پلان نہ بنائیں، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہ اور تفریحی مقامات کو بند کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات اور ہوٹلز کو پیر سے عید کی تعطیلات تک بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹلز، پکنک کے مقامات، ہل

سٹیشنز پیر سے بند رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ فی الحال سیاحت یاگھومنے پھرنے کا کوئی پلان نہ بنائیںاور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی جانیں بچانے کے لئے اس بار عید کے موقع پر تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close