اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی اور سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن نے عمران خان کی حمایت سے کبھی منع نہیں کیا، انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہا ، کبھی شکوہ کیا نہ منع اور نہ کبھی ناراضی کا اظہار کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
دوسری جانب میزبان سلیم صافی نے بھی کہا کہ میں بھی حلفاً کہتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن نے کبھی کسی کے حق یا خلاف لکھنے کا نہیں کہا۔سلیم صافی کے سوال کہ ہمارے گروپ نے کسی زمانے میں عمران خان سے توقعات وابستہ کیں تھیں پھر جب دھرنوں کا موقع آیا آفس پر حملہ ہوا ہے آپ بھی اس دوران کنٹینر پر کھڑے تھے تو کیا کبھی میر شکیل الرحمٰن یا میر ابراہیم کی طرف سے آپ سے کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ عمران خان کو سپورٹ کیوں کر رہے ہیں ، کے جواب میں حسن نثار نے کہا کہ میں کبھی قسم نہیں کھاتا آپ اگر کہیں تو قسم کھا کر کہہ دیتا ہوں ایک بار اشارۃً بھی نہیں کہاحلفاً کہتا ہوں کبھی کسی طرح کا منع نہیں کیا دو تین بار ذاتی ملاقاتیں ہوئیں میر شکیل سے دو ڈھائی سال پہلے والدہ کا انتقال ہوا اس پر ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہانہ انہوں نے کبھی شکوہ کیا نہ منع کیا نہ ناراضگی کا اظہار کیا۔سلیم صافی نے کہا کہ میں بھی حلفاً کہہ رہا ہوں کہ کبھی میر شکیل الرحمٰن نے اس حوالے سے کہ اس کے حق میں لکھو یا اس کے خلاف لکھو یا یہ کام کرو یا نہ کرو یہ کبھی انہوں نے مجھے ہدایت نہیں دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں