کراچی (پی این آئی)اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا، کراچی سے وفاقی وزیر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا، اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپنے
ایک بیان میں کہا کہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا، وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین کے مطابق صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا لیکن اُس وقت کیا راستہ بچتا ہےجب صوبائی حکومت عوام کے مفادات پرہی ضرب لگانا شروع کردے۔علی زیدی نے کہا کہ اس جماعت نےجان بوجھ کر شہر کو تباہ کرکے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی بلا جھجک واحساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سےفائدہ نہیں اُٹھاسکتے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور 2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں