اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے پیش نظر آج سے آٹھ روز کے لیے مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دیگر وزراء بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں
آٹھ روز تک لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔آج رات 12 بجے سے اگلے بدھ تک تمام مارکیٹیں بند ہو نگی۔کیٹل مارکیٹ ،کھانے پینے، میڈیکل اور گراسری سٹور کھلے رہیں گے۔یہ فیصلہ عید کے موقع پر کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔دریں اثناملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 20افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 58422ہوگئی ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 026 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 58422 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض بھی وینٹیلیٹرز پے موجود نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق گشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13، پنجاب میں 0 خیبرپختونخوا میں 2 اموات ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک ، بلوچستان میں صفر گلگت بلتستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 0 اموات ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 056 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 227 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 734 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 864 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں