لاہور(پی این آئی)اے سی مکینک نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں انوکھی درخواست دائر کر دی، سماعت کے لیے منظور، مؤقف ثابت نہ کر سکا تو؟ عدالت نے خبردار کر دیا.لاہور ہائیکورٹ نے کورونا معاملے پر اے سی مکینک کی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ
پنجاب عثمان بزدار کے خلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر کرنیکی ہدایت کردی۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سید محمد اظہر کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض ختم کر دیا ہے درخواست سماعت کیلئےمقرر کی جائے۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا جس پر سید محمد اظہر نے کہا کہ میں اے سی مکینک ہوں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی روزی روٹی کماؤ، کہاں عدالتوں میں آ گئے ہو؟ اس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بڑی کوشش کرتا ہوں، ہم اشرف المخلوقات ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ بچوں کی ذمہ داری کا وقت عدالتوں میں کیوں ضائع کرتے ہو ؟درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ کورونا کےمتعلق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے جواب طلب کیا جائے اور غیرتسلی بخش جواب پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں