وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، 13 نکاتی اہم ایجنڈے میں پٹرول کی درآمد سمیت کیا کیا شامل ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ملکی معاشی، سیاسی اور کورونا وباء کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، کابینہ کو معاشرتی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات

کیلئے کمیشن قیام کی منظوری دی جائے گی، یورو فائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، واپڈا چیئرمین، ممبران کی تقرریوں کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کےسی ای او کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں