مردان(پی این آئی)جمعیت علمااسلام ف کےصوبائی امیرسینیٹر مولانا عطا الرحمان نےکہاہےکہ سلیکٹڈحکمرانوں نےدو سال میں ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا،ملکی معیشت اور اقتصادی بدحالی نے تحریک انصا ف کا ایجنڈا واضح کر دیا ہے،عید الاضحی کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا
آغاز کیا جائے گا،کارکن انتخابات کے لئے تیاریوں میں تیز ی لائیں۔تفصیلات کے مطابق مردان میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت کے غیر سنجیدہ اقدامات نے سات سال صوبہ خیبر پختونخوا اور دو سال میں مرکز کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیا ہے،حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی فنڈز موجود نہیں ہیں،مافیاز کو ہر قسم کی چھوٹ دیدی گئی ہے اور وہ بھی دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ختم کرنے والوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے،عمران خان جب بھی کسی چیز کا نوٹس لیتے ہیں تو اگلے دن اسکی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، اشیا خور د ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے اور حکمرانوں نے اس پر چھپ سادھ لی ہے،آٹا اور چینی سمیت دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے اور کوئی پو چھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو حکومت کے خلاف نکالنا ہو گا،حکومت جس سمت میں جارہی ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ایک سال بعد پاکستان معاشی لحاظ سے دنیا کاکمزور ترین ملک ہوگا اور کوئی بھی ملک قرضہ نہیں دے گا اور عوام اپنا خون بھیجنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے شاندار اور موثر کردار کی وجہ سے عوام کا رخ جمعیت علما اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے،عید الاضحی کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے گا،کارکن انتخابات کے لئے تیاریوں میں تیز ی لائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں