طلاق سے قبل جمائمہ خان کے والد نے عمران خان کو یورپ میں کاروبار کی پیشکش کی لیکن۔۔۔ جمائمہ خان کاحیران کن ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے تیسری شادی وزیراعظم بننے سے قبل ’ بشریٰ بی بی “ سے کی لیکن اس سے قبل ان کی پہلی شادی جمائمہ گولڈ سمتھ سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں اور ان سے علیحدگی کے بعد انہوں نے صحافی ریحام خان سے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور

طلاق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمائمہ خان کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت پاکستان کے بیشتر عوام کرتے ہیں اور اکثر اوقات جمائمہ پاکستان کے بارے میں اپنے اچھے خیالات کا اظہار بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ اپنے اور عمران خان سے متعلق بے بنیاد پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی رد عمل دیتی ہیں لیکن اس انہوں نے اس بار آخر کار اس بیان کو رد کر دیا ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیا جاتاہے۔جمائمہ گولڈ سمتھ کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہنگاہ سا بر پا کر دیاہے اور کہا جارہاہے کہ صارف نے اپنا ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا ۔ٹویٹر پر علی نواز نامی صارف نے جمائمہ سے منسوب کرتے ہوئے ایک بیان شیئر کیا کہ ” جمائمہ نے کہا تھا کہ طلاق سے پہلے میں نے عمران خان کو کہا کہ میرے ساتھ لندن چلو اور وہیں پر بس جاؤ ، میر ے والد نے عمران خان کو یورپ میں مستحکم کاروبار کی پیشکش بھی کی لیکن عمران خان نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔“یہ پیغام جب جمائمہ کی نظروں سے گزرا تو انہوں نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ ” آپ کی اطلاع کے مطابق درحقیقت یہ ایک من گھڑت بیان ہے “۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close