لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے ہوتے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں ہوسکتی ، خاتم النبین ﷺ ،اہل بیت، صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری کے بعد کتب میں خاتم النبیین
حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ لازمی لکھا جائے گا، جبکہ صاحبزادوں، صاحبزادیوں ، نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہالازمی لکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مذہبی رہنماؤں علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمان اور مفتی راغب نعیمی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں چودھری پرویزالٰہی نے علماء کرام سے تحفظ بنیاد اسلام بل پر مشاورت کی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل سے تمام مسالک میں پیار اور اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔خاتم النبین ﷺ ،اہل بیت، صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔تحفظ بنیاد اسلام بل ان سے ہمارے عشق کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری سے اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا۔کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ لازمی لکھا جائے گا۔صاحبزادوں، صاحبزادیوں ، نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہالازمی لکھا جائے گا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی نہیں ہوسکتی ، اسی طرح ہمارے ہوتے ہوئے خلفائے راشدین، امہات المومنین اور اصحاب رسول کی شان میں گستاخی نہیں ہوسکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں