خیبر پختونخوا میں عید منانے کے لیے جانے والوں کو بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا، عید الاضحیٰ پر زائد کرائے لینے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آ گئی، کیا سلوک ہو گا؟ جانیئے

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی اور مقررہ کرایوں سے زائد کی وصولی پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا اور انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت

عیدالاضحی سے پہلے مسافروں کیلئے اڈوں پر گاڑیوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے عید ٹریفک پلان کے حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری ارشدخان آفریدی، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسین، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ عیدالاضحی سے تین دن پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ ٹرانسپورٹ میں کسی قسم کی ایس او پیز اور مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کا امکان نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھوسے اور لکڑیوں کے اوورلوڈ ٹرکوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں کنٹرول کریں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو مثالی بنانے کیلئے تمام افسران اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close