اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام ے لیے عذاب بن چکی ہے اور مہنگائی کے طوفان نے غریب کاچولہا بند کر دیا ہے،اناڑی ڈرائیور کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے،حکومت ق لیگ کو بلیک میل کرنے کے لیے نیب
کو استعمال کر رہی ہے،سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب سیاسی انجیئرنگ کا ادارہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے،حکومت کو معیشت کی الف ب کا بھی علم نہیں، ملکی معیشت بگڑنے پر سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سے باہر لے جا رہے ہیں، اناڑی ڈرائیور کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ق لیگ کو بلیک میل کرنے کے لیے نیب کو استعمال کر رہی ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب سیاسی انجیئرنگ کا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کے اثرات الٹے ہو جاتے ہیں،موجودہ حکومت مافیاز کی حکومت ہے، مافیاز سے حکومت میں آنے کے لیے پیسے لیے،اب عوام کا کچومر نکال کر واپس کر رہے ہیں۔ دنیا کے کسی خطے میں نہیں کہ گندم مارکیٹ میں آئے اور آٹا کابحران پیدا ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ لوگ بے روز گار ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں لوگ مہنگائی اور بے روز گاری سے عاجز آچکے ہیں اور بجلی گیس کے بل ناقابل برداشت ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں