کسانوں کے تو مزے ہو گئے پنجاب حکومت نے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے مفت بجلی کی سہولت کا منصوبہ پیش کر دیا، سولر پاور سسٹم پر 50فیصد سنسڈی ملے گی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔جس کے باعث پنجاب بھر کے کسانوں کے لئے ٹیویلز اور بجلی پر چلنے والے تنصیابات پر اخراجات انتہائی کم ہو کر رہ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ سولر

سسٹم کی تنصیب سپرنکلر نظام آبپاشی کیلئے کی جائے گی، 3ارب کی زائد لاگت سے20 ہزارایکڑ پر تنصیب کی جائے گی،منصوبے سے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 60 فیصد بجلی ڈالرز خرچ کر کے پیدا کی جا رہی ہے مگر متبادل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت انتہائی کم ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں توانائی کی شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں سعودی عرب کے تعاون سے 500 میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگائیں گے اور آئندہ سال سسٹم میں 26 ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کریں گے۔وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم صارف کی شکایت کا ازالہ کرنا تقسیم کار کمپنیوں کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں جا رہی تھیں مگر صارف کو کوئی غرض نہیں کہ ملک میں کتنی بجلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close