وزیراعظم عمران خان بڑا قدم اٹھانے کا سوچنے لگے، اسمبلیاں توڑنے پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان بڑاقدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں، سینئر صحافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بڑاقدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں بھی توڑدیں کیونکہ اب لوگ بھی تنگ آچکے ہیں اور مصیبت میں مبتلا ہیں۔ سینئر تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان شدید دباؤ کا

شکار ہیں اور کوئی بڑا قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں توڑدیں یا اپنی کابینہ میں ہی تبدیلیاں کردیں اور کابینہ مزید چھوٹی کردیں۔وزیراعظم عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا تھا ، جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب اکٹھے ہوکر نیب میں ترامیم کی بات کررہے ہیں۔تجزیہ کارنے مزید کہا کہ خان صاحب کرنا کچھ چاہتے ہیں لیکن آگے سے نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے۔کبھی عزیر بلوچ والی جے آئی ٹی نکل آتی ہے، کبھی روزویلٹ ہوٹل نکل آتا ہے، کبھی کراچی کی بجلی اور کچرے کا مسئلہ سامنے آجاتا ہے۔لوگ بیزار ہوچکے ہیں، لوگ بیزار کیا، مصیبت میں مبتلا ہیں۔تجزیہ کاروزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ایک ہی ہوگی جب انہوں نے نیب کے قانون سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون سازی نیب پر ہوجائے گی کیونکہ بہت میں پھنسے ہوئے بہت سے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، باقی اس میں کسی چیز پر قانون سازی ہوئی ہے اور کسی قانون سازی کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close