اسلام آباد(پی این آئی): وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو ٹک ٹاک سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو شدت پسندی سے بھی خطرہ ہے۔محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں
ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن اسمبلی روز ایک نئی تحریک لے کر آ جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے معاملات سے ہم فرقہ وارانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔گزشتہ روز وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ درست طریقےسے احتساب ہوا تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اکسفورڈ یونیورسٹی کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کومخصوص علاقے کی جماعت بنادیا ہے۔ بلاول بھٹوکوتاریخ کاعلم نہیں۔ خواجہ آصف نے امریکہ میں کہا ہم بڑے لبرل ہیں۔ زرداری نے امریکہ سے کہا ڈرون حملے کرتے جائیں ہم شور مچاتے رہیں گے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھا کہ بلاول نے الزام لگایا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے نہ کوئی کیمپ آفس ہے۔ عمران خان نےاپنی رہائشگاہ کی جانب جانیوالی سڑک پرخود پیسہ لگایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں