اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے
ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی آسامیوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ختم کرنا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے، اور ایک برس سے زائد عرصہ سے خالی آسامیوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔علاوہ ازیں کابینہ ڈویژ ن اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ بورڈ کمیٹی ملازمین کو نکالنے اور آسامیاں ختم کرنے کا فیصلے کرے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں