میں زبانی جمع خرچ نہیں کرتا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان کر دیا، پنجاب یونیورسٹی کے قریب کیا بنے گا؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورمیں متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے،ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے شہریوں کو ریلیف ملے گا،

ہماری حکومت نے زبانی جمع خرچ کیا ہے نہ نمائشی منصوبے شروع کیے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کےقریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے،اسپتال سے شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گنگارام اسپتال میں 600 بیڈ کا مدر اینڈ چائلڈ اسپتال زیر تکمیل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارش کاپانی محفوظ کرنے کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنےگا،ذخیرہ بارش کے پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ تاراوی ڈرین بننے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے،جاری ترقی منصوبوں کی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ مری کے موقع پر نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے علاقے کو سیاحت کے فروغ کے لیے مزید مستحم بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں