اسلام آباد(پی این آئی): چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیرخطے کی صورتحال بدل دے گی ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں کہاہے
کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے ،شاہراہیں موثر رابطوں اورسماجی و اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہوشاب،آواران تاخضدار ،آواران تابیلہ شاہراہ خطے کی صورتحال بدل دے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں