2018الیکشن میں ن لیگ جیت رہی تھی مگر اچانک۔۔۔۔سابق ن لیگی وزیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ آر ٹی ایس سسٹم بندہونے سے پہلے ن لیگ الیکشن جیت رہی تھی، آر ٹی ایس فعال ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستیں کم ہو گئیں۔لیگی رہنما احسن اقبال نے انتخابات کے دوسال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ملکی معیشت کو

تباہ کیا،مہنگائی ، بےروزگاری اورمسائل کی جڑکانام پی ٹی آئی ہے ،حکومت نے 2 سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہر شعبے میں بہترین کام کیا،ترقی کیلئے ہماری کوششوں پرپانی پھیر دیاگیا۔احسن اقبال نے کہاکہ ریاستیں اورملک آئین قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتے ،معیشت میں بنگلہ دیش،افغانستان ہم سے آگے نکل گئے ،آج ہم نیب کی انتقامی کارروائیوں کو رو رہے ہیں ،ہم سب کی خواہش ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے تین مسائل کے تدارک کیلئے منشور پر تین ترجیحات کو اپنایا،ہمارے دور میں بجلی پہلی ترجیح ،دوسری ترجیح امن و امان اور دہشتگردی کا خاتمہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close