اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے صوبائی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں اورعوام کی امنگوں کے مطابق کارکردگی دکھا کر عوامی مسائل حل کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے
پنجاب کے وزیر برائے فشریز اینڈ وائلڈ لائف سید صمصام بخاری نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی اور حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صمصام بخاری نے وزیر اعظم کو وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریف کیا۔وزیر اعظم نے دونوں رہنماوں کو ہدایت کی عید الآضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق کارکردگی دکھا کر عوامی مسائل حل کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں