ملک کی خوبصورت ترین موٹروے کی تعمیر کا کام مکمل۔۔ جلد ہی ٹریفک کیلئے کھولنے کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرا تھاکوٹ موٹروے کھولنے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب سڑک ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مانسہرہ

تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ موٹروے منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وزارت مواصلات نے موٹر وے تعمیر کی۔وزارت مواصلات اور این ایچ اے کی تعمیرشدہ موٹروے کو جلد کھول دیا جائے گا۔ سی پیک روٹس کی یہ ایسی شاہراہ ہے جو ڈرائیونگ کیلئے دلفریب ثابت ہوگی۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے کا بھی ستر فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جمعرات کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصہ ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے سے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (قومی ترقیاتی کونسل) کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گوادر اور سی پیک کے منصوبوں سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک، عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی شفیع الله خان کا کہنا ہے کہ دیر چترال موٹروے پر مارچ 2021ء تک تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس سے علاقے میں سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفری سہولیات میں آسانی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں