کراچی(پی این آئی)کراچی میں مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کر دیا گیا، سیاسی لوگ متحرک ہو گئے، دن کو نوکریاں کرنے والے قربانی کا جانور کیسے خریدیں گے؟مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور
رات میں خریداری کرتے ہیں۔ مویشی منڈی کی ٹائمنگ میں توسیع سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہر قائد کے بہت سے لوگ مجبور ہیں دن میں اپنا جانور نہیں خرید سکتے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مویشی منڈی میں 24 گھنٹے جانوروں کی خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں ایس او پیز و احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ 15 جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس اوپیز کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں