واشنگٹن (پی این آئی) امریکا کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائیگا ، یہ ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں
نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ڈاکٹر فائوچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں