کورونا سے بچاؤ کے ماسک کی بلاول بھٹو کے ساتھ شرارت، بلاول کو تسلسل سے بات ہی نہ کرنے دی، کیا ہوتا رہا؟ جانیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا سے بچاؤ کے ماسک کی بلاول بھٹو کے ساتھ شرارت، بلاول کو تسلسل سے بات ہی نہ کرنے دی، کیا ہوتا رہا؟ جانیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پریس کانفرنس کے دوران اس وقت پریشانی کا سامناکرنا پڑا جب ان کا ماسک ناک سے بار بار اتر جاتا جس کے باعث وہ اپنی

بات کو مکمل کرنے کی بجائے رک جاتے اور دوبارہ ماسک کو درست کرکے بات مکمل کرتے ۔ حالیہ دنوںمیں اپوزیشن رہنماؤں میں سب سے زیادہ متحرک دکھائی دینے والے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں اور وہخبروں کی زینت بھی بنے ہوئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کرونا سے احتیاط برتتے ہوئے انتہائی خوبصورت رنگوں کے بنے ہوئے ماسک استعمال کررہے ہیں جو کہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر نوجوانوں کی توجہ اپنی مبذول کروائے ہوئے ہیں جبکہ حکومتی رہنما بلاول بھٹو کو رنگین ماسک پہننے پر تنقید کا نشانہ بھی بناتے دکھائی دیتے ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کو ان کی جماعت کے مختلف رہنما بھی رنگین ماسک پہنے ہوئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹس اور دفاتر میں موجود دکھائی دیتے ہیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پریس کانفرنس میں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا ماسک بار بار ان کی ناک سے اترتا تو وہ حکومت پر تنقید کر نشتر برسانے کا عمل ترک کرتے ہوئے اپنا ماسک دوبارہ سے درست کرتے جس سے پریس کانفرنس میں موجود صحافی بھی محظوظ ہوتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں