لاہور ( پی این آئی)سرکاری ملازمین کی زبان بندی، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریڈیو، ٹی وی، سوشل میڈیا پر رائے دینے بات کرنے پر پابندی عائد کردی، پہلے کیا کرنا ہو گا؟وفاقی حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کو ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے ، رائے دینے اور کسی ایشو پر بغیر
اجازت کے بات کرنے سے روک دیا ہے ۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام وفاقی وزارتوں، صوبوں کے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گورمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ کوئی سرکاری ملازم میڈیا پر کسی ایشو پر اپنی رائے کا اظہار کرے اور وہ ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف 1973 کے ڈسپلنری رولز کے تحت ایکشن لیا جاسکتا ہے ۔ اسلئے تمام افسران اور ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا ، سوشل میڈیا میں اپنی رائے دینے، انٹریو دینے، اور کسی سرکاری پالیسی کے بارے میں گفتگو نہ کریں اگر کوئی بات چیت کرنی ہو تو اس سے قبل وہ مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کے بعد باچیت کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں