کراچی(پی این آئی)اپوزیشن سرگرمیوں کا دائرہ پھیلانے لگی، بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر کام کا آغاز۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔بی این پی مینگل کی جانب سے آغا حسن، میر حمل کلمتی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللّٰہ بابر، نیّر بخاری اور مصطفٰی نواز کھوکھر ملاقات میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں