حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، حکم جاری کر دیا گیا۔ حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور صارفین کو24گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزارت پاور ڈویژن نے تمام پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔وزارت پاورڈویژن ترجمان کا کہنا ہے کہ مام پاورڈسٹری بیوشن کمپنی بجلی کی طلب، رسد کا ڈیٹا فراہم کرے اورعید کے دوران صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ24 گھنٹے موجود رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close