کراچی(پی این آئی)عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو 5 سال قید اور واسع جلیل کو مفرور قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کراچی میں عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو 5 سال قید کا
حخم دے دیا گیا، عدالت نے ملزم پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔فیصلے کے مطابق ملزم رئیس مما کے ڈی اے کا ملازم رہ چکا ہے، ملازمت کے دوران منی لانڈرنگ کے لیے اپنی نوکری کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما ایم کیو ایم کورنگی کے سیکٹر کا انچارج تھا، ملزم کو ملائیشیا سے گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل کے مطابق ملزم پر پولیس مقابلہ، قتل، بھتہ خوری ودیگر 18 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل مفرور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں