بڑے علماء نے نفلی قربانی کی رقم کا بہترین متبادل خرچ بتا دیا، ثواب بھی زیادہ ملے گا

اسلام آباد(پی این آئی)بڑے علماء نے نفلی قربانی کی رقم کا بہترین متبادل خرچ بتا دیا، ثواب بھی زیادہ ملے گا۔لک بھر کے علما و مشائخ نے عوام سے واجب قربانی ادا کرنے اور نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی ایک عبادت ہے اور صاحب نصاب کو ایک قربانی ادا کرنی ہے،

نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کی جائے تو اللہ کریم سے زیادہ اجر ملے گا۔ علما و مشائخ نے اپیل کی کہ کورونا سے احتیاط کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معتبر اداروں سے آن لائن جانور خریدیں، اجتماعی قربانی میں حصہ لیں، جانور خریداری کے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھیں۔متحدہ علما بورڈ کے دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل و متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، مولانا ضیا الحق نقشبندی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، علامہ حافظ کاظم رضا، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا زبیر عابد ، مولانا ظفر اللہ شفیق ، مفتی حفیظ الرحمن ، مفتی فلک شیر ، مولانا محمد خان لغاری ، پیر قطب الدین فریدی، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا شمس الحق ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا یاسر علوی ، مولانا عمار بلوچ ، مولانا عثمان بیگ فاروقی اور دیگر نے کہا عید الاضحی اہل اسلام کی عقیدت اور احترام کے ایام ہیں ، وبا کی وجہ سے احتیاط لازم ہے۔رہنمائوں نے کہا کھالوں اور اجتماعی قربانی کے معاملات میں مدارس و مساجد کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی، گزشتہ سالوں میں جن مدارس کو این او سی دئیے گئے ان کو اس سال بھی اجازت ملے گی۔ رہنمائوں نے کہا ملک میں تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کو ملک میں انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close