لاہور(پی این آئی)ایک اور بڑا چیلنج، پاکستان کے ایک صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی، رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، تفصیل جانیئے۔ پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ایڈز کے
11 ہزار 80 مریض موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 11 ہزار 80 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔مریضوں کے علاج معالجے کے لیے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماں سے پیدا ہونے والے بچے میں ایچ آئی وی ترسیل روکنے پر کامیابی سے کام جاری ہے۔اس پروگرام کے ذریعے ابتک 160 ایچ آئی وی فری بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا قیام 1998ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جس کے تحت 36 اضلاع میں سنٹرز کھولے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں