لندن(پی این آئی)پاکستانی حکومت نے الزام تراشی کے لیے غیرملکی ادارے کو استعمال کیا، شہباز شریف کے داماد نے کیس دائر کر دیا، الزام کیا تھا؟ جانیئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف لندن میں مقدمہ کردیا۔علی عمران
نے مقدمے میں ڈیلی میل کی جانب سے عائد کرپشن کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا اورڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔علی عمران کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا۔ حبس بے جا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرے خلاف بیانات لیے گئے جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی فنڈنگ سے کبھی میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے اخبار پر5 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے اورمعافی مانگنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 14 جولائی 2019ء کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں