اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات سے انکار کر دیا،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات سے انکار کر دیا، شہباز شریف کا اے پی سی میں بھی شرکت سے انکار، بلاول بھٹو کا ن لیگ سے گلہ، معروف صحافی صدیق جان نے نجی ٹی وی چینل کا حوالے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات سے

انکار کر دیا ہے۔ صحافی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اے پی سی میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور اس ملاقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ صدیق جان نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن شہباز شریف ان سے نہیں مل رہے ہیں جس پر بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ سے گلہ بھی کیا ہے۔صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزشین کی آل پارٹیز کانفرنس انعقاد سے پہلے ہی فلاپ ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کرلی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے عدالت میں بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ علاج کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔ صدیق جان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں اور ابھی بھی کچھ بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن شریف خاندان کا کوئی بھی فرد جب لندن علاج کیلئے جانے کی بات کرتا ہے تو اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔صدیق جان نے کہا کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف جو علاج کیلئے لندن گئے تھے آج تک وہ ایک روز کیلئے بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔نوازشریف کا آپریشن نومبر میں ہونا تھا پھر کہا گیا کہ دسمبر میں ہوگا اسکے بعد کہا گیا کہ کرسمس کی چھٹیاں ہوگئی ہیں اور پھر کورونا وبا کا کہہ کر آپریشن لیٹ ہونے کا بتایا گیا۔ صدیق جان نے کہا کہ نواز شریف کا اب تک نہ آپریشن ہوا نہ علاج، اور نہ ہی پلیٹ لیٹس کی کوئی رپورٹ لندن سے پاکستان آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں