کورونا وائرس کو شکست دینے میں کونسا صوبہ بازی لے گیا؟ شاندار تفصیلات آگئیں

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان جلد سب سے پہلے کورونا وائرس کو شکست دے ڈالے گا، ریجن میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 300 سے کچھ زائد رہ گئی، کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1533 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی

روک تھام کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے سب سے بہتر اور موثر اقدامات اٹھائے گئے۔گلگت بلتستان کی حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر قرار دی گئی تھی، اسی لیے اب امکان ہے کہ جلد یہ ریجن کورونا وائرس کو شکست دے ڈالے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گلگلت بلتستان میں اب کورونا وائرس کے محض 385 رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 22 کیسز اور ایک رپورٹ ہوئی۔گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1918 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1533 ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں 2 لاکھ 19ہزار787 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 854 فعال کیسز ہیں۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں22 ہزار84 ٹیسٹ کیے جن میں1209 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 54کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 9804، پنجاب کی7386، کے پی کے کی1977، اسلام آباد کے 2351، بلوچستان کے76، گلگت بلتستان کے 71اور آزاد کشمیر کے 241ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور 242مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ70ہزار 400ہے ۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2241کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close