عید الاضحی سے پہلے ہی پنشنروں کی عید ہو گئی، ای او بی آئی نے 4 لاکھ پنشنروں کی جولائی کی پنشن 3 ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)عید الاضحی سے پہلے ہی پنشنروں کی عید ہو گئی، ای او بی آئی نے 4 لاکھ پنشنروں کی جولائی کی پنشن 3 ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری کر دی۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے جولائی کی پنشن 3 ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری کردی۔اعلامیے کے مطابق 4 لاکھ پنشنرز کو فی

کس 14500 روپے ادا کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے موبائل فون پر میسج بھی ارسال کیے جارہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنشن یافتگان کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close