غریب لوگ روٹی کھانے کے لیے ترسیں گے، لاہور کے نانبائیوں نے عید کے بعد روٹی کی قیمت دگنی کا کا عندیہ دے دیا، صوبائی محکمہ خوراک مکمل ناکام ہو چکا

لاہور(پی این آئی)غریب لوگ روٹی کھانے کے لیے ترسیں گے، لاہور کے نانبائیوں نے عید کے بعد روٹی کی قیمت دگنی کا کا عندیہ دے دیا، صوبائی محکمہ خوراک مکمل ناکام ہو چکا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے عید الضحیٰ کے بعد نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کرنے کا عندیہ دیدیا، عہدیداران کے

مطابق فائن میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتیں بڑھائیں گے۔میدے اور فائن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معاملہ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے فلور ملز مالکان کی جانب سے میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کر دیا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سے اب تک میدے فائن کی 84 کلو کی بوری کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ محکمہ خوراک میدے فائن کی قیمت کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اگر میدے فائن کی پرانی قیمت 4400 روپے نہ کی گئی تو عید کے بعد نان 20 روپے کا کر دیا جائے گا۔فلور ملز سے 84 کلو والی بوری بھی چار کلو کم وزن 80 کلو کی فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close