اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، حکومت نے وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کانفرنس ایک بار پھر طلب کر لی، حتمی فیصلے کے لیے صلاح مشورہ کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے۔
و
فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5 اگست کو منعقد ہوگی۔ صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وفاقی وزارت تعلیم نے 19 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا تین نکاتی ایجنڈ جاری کر دیا ہے۔ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے اور کورونا صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے بعد آن لائن تعلیم کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی شعبہ تعلیم کے ملازمین کے تقرر وتبادلوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں