لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کیا ہونے والا ہے؟ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیر اعظم عمران خان سے تیسری ملاقات، سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کچھ دنوں میں تیسری بار ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں عثمان بزدار
نے وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو کورونا کنٹرول کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔وزیراعظم عمران خان سے آج گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔صوبائی قیادت نے وزیراعظم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے مویشی منڈیوں اور دیگر قواعد و ضوابط سے متعلق بھی بریفنگ دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں