لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کتنے ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیا گیا؟ اسلام آباد ٹول پلازہ پر کتنا ناقص دودھ ضائع کیا گیا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کتنے ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیا گیا؟ اسلام آباد ٹول پلازہ پر کتنا ناقص دودھ ضائع کیا گیا؟محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی

ہدایت پر نارتھ ریجن میں کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ پوائنٹس سربمہر جبکہ 8 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر 11 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 3 گاڑیوں میں موجود مضرصحت دودھ تلف کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں گٹکےکی فروخت اور قواعد کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ پوائنٹس سربمہر کردیئے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جہلم میں زائدالمعیاد بسکٹ اور کولڈڈرنکس کی فروخت پر دکان کو سیل کردیا گیا، جبکہ چکوال میں پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر بیکری کو سربمہر کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوشاب میں فوڈلائسنس کی عدم دستیابی پر جنرل اسٹور کو سیل کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close