اسلام آباد(پی این آئی)2008 سے 2018 تک، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے غیر ملکی دورے، کس نے کتنا خرچ کیا؟ اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش۔وزرائے اعظم کے 2008ء سے 2018 کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور اخراجات پر
مبنی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔وزارت خارجہ کی پیش کردہ رپورٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے دوروں کی تفصیل اور اخراجات درج ہیں۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں 48 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 57 کروڑ 16 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی 92 روز غیرملکی دوروں پر رہے جبکہ ان کے وفد میں 2 ہزار137 افراد ہمراہ موجود رہے۔پی پی دور کے ایک اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے دور حکومت میں 9 غیر ملکی دورے کیے، جن پر 10 کروڑ 71 لاکھ روپے خرچ آیا۔وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورے حکومت میں 92 غیر ملکی دورے کیے، جن پر 1 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف ان 92 دوروں کے دوران 262 دن ملک سے باہر رہے، ان کے ہمراہ 2 ہزار 390 افراد وفود کی صورت موجود تھے۔تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ نواز شریف متعدد بار لندن نجی دورے پر بھی گئے، انہوں نے 2016ء میں 48 روز کا نجی دورہ کیا، جس پر 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور حکومت میں 19 دورے کیے، جن پر 25 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں 6 ممالک کے دورے کئے،7 روزہ دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں