لاہور(پی این آئی)حکومت نے نوٹس لے لیا، آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپر گئیں یا نیچے آئیں؟ جانیئے،حکومت کے نوٹس لینے کے باوجود مارکیٹ میں آٹا اور چینی سستی ہونے کی بجائے مزید مہنگی ہو گئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران چاول ،دودھ ، دہی، سبزیاں اور گوشت بھی مزید مہنگا ہو گیا۔ ہفت روزہ
بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح ساڑھے دس فیصد تک پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 34 روپے مہنگا ہو گیا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا. آلو، پیاز، دودھ، دہی، چاول، گوشت، بریڈ،چائے اور گڑ بھی مہنگا ہو گیا، کپڑے دھونے والا صابن اور لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 17 بنیادی اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح 10.5 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 41 گزشتہ سال کے مقابلے میں 82 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں .گزشتہ سال کے مقابلے میں سرخ مرچ کی قیمت 82 فیصد ,آلو کی 80 فیصد اور ٹماٹر کی 51 فیصد زیادہ ہو چکی ہےجبکہ دال مونگ 41 فیصد، انڈے 37 فیصد،دال ماش 34 فیصد، گھی 24 فیصد اور چینی گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد مہنگی ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں